شعبہ صنعت و تجارت مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی
شعبہ صنعت و تجارت کے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کے خدام کو رزق حلال کمانے کی ترغیب دی جائے۔ اس طرح یہاں پر
خدام کو کام ڈھونڈنے،اور کاروبار کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔مزید برآں تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے, کاروبار سے معتلق سوالات کے جوابات ،کاروباری سیمینارکا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خدام کو آپس میں، اور اسلامی اصول سے کاروبار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
مشاورت
آپ کام ڈھونڈھنے ، کاروبار کی بنیاد اور کاروبار بڑھانے کے لئے ہم سے مشاورت کریں۔
تکنیکی صلاحیتوں میں بڑھاوٗ
ہم سیمینار کی مدد سے آپکی تکنیکی اور کاروبار سے معتلقہ ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں
نوکری کا حصول
خدام کی اعانت سے ہم آپکے لئے نوکری/کام ڈھنڈھ کر دیتے، اور اس نوکری کی درخواست جمع کروانے میں آپکی مدد کرتے ہیں
ماہرین و تجربہ کار درکار
آپ کے پاس کام ,پیشہ وارانہ تجربہ ہے اور آپ اس تجربہ سے خدام کی مدد، انکے سوالوں کے جواب، اور انکے مسائل کا حل ڈھونڈھ کر کرنا چاہتے ہیں تو آپکی ماہرانہ رائے اس شعبہ کو درکار ہے۔ یہاں آپ خود کو رجسٹر کریں اور ہماری ٹیم کا حصہ بنیں
ہماری مشاورتی پیشکش
شعبہ صنعت و تجارت کے پاس مختلف ماہرین موجود ہیں جو آپ کو کاروباری مستقبل کے انتخاب میں اعانت کریں گے۔ نیز آپکے سوالات کے جوابات سے آپکی مدد کی جائے گی۔ ماہرانہ رائے حاصل کرنے کے لئے خود کو یہاں رجسٹر کریں۔
ہنگامی مشاورت
موجودہ صورتحال کی وجہ سے، شعبہ صنعت و تجارت متاثرہ خدام کے لیے ذاتی مشورہ دیتا ہے۔ ہم کاروباری حضرات کے لئے، آجروں اور ملازمین کے لیے ہنگامی امدادی پروگراموں، قرضوں اور دیگر پیکجوں کو مشورہ اور معاونت دیتے ہیں۔
خصوصی معلومات کورونا بحران
جماعت اور مجلس خدام الاحمدیہ کی تمام معلومات اور پیشکشوں کا ایک جائزہ۔
موجودہ احکام
ملازمین اور سیلف ایمپلائڈ کے لیے موجودہ حکم ناموں اور فیصلوں کا ایک جائزہ۔
مالی چیک
ایک جائزہ اور مزید ایکشن پلان کے لیے کمپنیوں اور سیلف ایمپلائڈ کے لیے مالی چیک۔